Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بری اور بحری راستوں سے منشیات سمگلنگ کی متعدد کوششیں ناکام

ساڑھے سات لاکھ نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی جا رہی تھی (فوٹو: اخبار 24)
سعودی کوسٹ گارڈز نےالخفجی میں بری اور بحری راستوں سے نشہ آور اشیا کی سمگلنگ کی متعدد کوششیں ناکام بنائی ہیں۔ 
اخبار 24 کے مطابق سرحدی محافظوں کے ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب کی مشرقی کمشنری الخفجی کے راستے ساڑھے سات لاکھ نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی کوشش کی جا رہی تھی جس کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔
 انہوں نے کہا کہ  کوسٹ گارڈز بری اور بحری راستوں سے سمگلنگ کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ 
ترجمان کا کہنا تھا کہ سمگلروں کے خلاف  قانونی کارروائی مکمل کرلی گئی ہے۔ قبضے میں لی گئی شدہ نشہ آور گولیاں متعلقہ ادارے کے حوالے کردی گئی ہیں۔

شیئر: