Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن میں حوثیوں کا فضائی دفاعی نظام تباہ کردیا: عرب اتحاد

یمنی فوج نے ایک وڈیو کلپ جاری کیا ہے (فوٹو عاجل)
عرب اتحاد کے ترجمان بریگیڈیئر ترکی المالکی نے کہا ہے کہ یمن میں مارب محاذ پر حوثیوں کا ایک اور فضائی دفاعی نظام تباہ کیا گیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق یمنی فوج نے ایک وڈیو کلپ جاری کیا ہے جس میں حوثیوں کے بارود بردار ڈرون کو تباہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
یہ واقعہ یمنی دارالحکومت صنعا کے شمال مغرب میں حجہ کے نئے مقامات آزاد کرانے کے بعد پیش آیا ہے۔
اس سے قبل یمنی فوج نے ایک اور بیان جاری کرکے دعوی کیا تھا کہ حوثیوں کے گڑھ صعدہ میں بھی حوثیوں کا بارود بردار ڈرون تباہ کیا گیا جس سے انہیں بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔ 
یمنی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ دفاعی تنصیبات نے سعودی عرب کی زیر قیادت عرب اتحاد کی مدد سے صعدہ کے شمال مشرقی ضلع کتاف میں بارود بردار ڈرون کو تباہ کیا ہے۔
کتاف صعدہ کا سب سے بڑا ضلع ہے۔ یمنی فوج نے بارود بردار حوثی ڈرون کو ہدف سے پہنچنے سے قبل ہی روک کر تباہ کر رہی ہے۔
یمنی فوج اور ’مراد‘ نامی قبیلے نے مشترکہ بیان جاری کرکے کہا کہ جبل مراد کے عسکری ٹھکانوں پر حوثیوں کے ایک حملے کو ناکام بنادیا ہے۔
الاخباریہ کے مطابق عرب اتحاد نے بیان میں کہا کہ دفاعی نظام کو تباہ کیا گیا ہے جسے غیر ملکی ماہرین چلا رہے تھے۔
عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ یمنی شہریوں کے تحفظ اور یمنی فوج نیز مارب میں قبائلی حریت پسندوں کو آگے بڑھنے میں مدد دے رہے ہیں۔
علاوہ ازیں عرب اتحاد برائے یمن نے حوثی ملیشیا کے حملوں کا جواب دینے کے لیے الحدیدۃ کے ساحل کی جانب بحری کمک روانہ کی ہے۔
العربیہ چینل  نے عرب اتحاد برائے یمن کے حوالے سے بتایا کہ یمنی فوج نے الحدیدۃ کے دو محاذوں پر اضافی فورس بھیجی ہے,

شیئر: