امریکہ سمیت دیگر مغربی ممالک نے ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں اور یمن کے صوبہ مارب میں جارحانہ کارروائیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق امریکہ کے علاوہ فرانس، جرمنی، اٹلی اور برطانیہ کی جانب سے جاری کیے گئے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثیوں کی کارراوائیاں امن کی کوششوں کو خطرے میں ڈال رہی ہیں اور انسانوں کی تکلیف میں مزید اضافے کا باعث بن رہی ہیں۔
مزید پڑھیں
-
عرب اتحاد نے حوثیوں کا سام 6 لانچر تباہ کردیاNode ID: 547911
-
’سعودی عرب پر حملے عالمی توانائی کے تحفظ کے لیے خطرہ ہیں‘Node ID: 547996
مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فرانس، جرمنی، اٹلی، برطانیہ اور امریکہ کی حکومتیں حوثیوں کی یمن کے شہر مارب پر جاری مسلسل جارحیت اور سعودی عرب کے خلاف بڑھتے ہوئے حملوں کی مذمت کرتی ہیں۔
امریکی سیکرٹری خارجہ انٹونی بلنکن نے بھی حوثیوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے ٹویٹ میں تمام فریقین سے سفارتی کوششوں میں شامل ہو کر یمن میں امن لانے میں اپنا کردار ادا کرنے کا کہا ہے۔
امریکی سیکرٹری خارجہ نے جمعے کو ٹویٹ میں کہا کہ امریکہ یورپی ممالک فرانس، جرمنی، اٹلی اور برطانیہ کے ساتھ حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں اور مارب پر جارحیت کی مذمت کرتا ہے۔
The United States joins France, Germany, Italy, and the United Kingdom in condemning the Houthi attacks on Saudi Arabia and their offensive in Ma’rib. We call on all parties to engage in the diplomatic efforts through the @OSE_Yemen process to bring peace to Yemen.
— Secretary Antony Blinken (@SecBlinken) March 11, 2021
امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ تمام فریقین اقوام متحدہ کے ذریعے سفارتی کوششوں میں شامل ہوں تاکہ یمن میں امن لایا جا سکے۔
امریکہ اور یورپی ممالک کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں ان تمام ممالک نے سعودی سرزمین کے دفاع اور سالمیت کے علاوہ یمن کے ساتھ سرحد پر استحکام اور امن کی بحالی کے لیے پختہ عزم کی یقین دہانی کروائی ہے۔
بیان کے مطابق مارب پر حوثیوں کے حملوں سے انسانی بحران مزید شدت اختیار کر رہا ہے۔
Joint Statement of on Yemen: pic.twitter.com/WBHMuoTX0S
— GermanForeignOffice (@GermanyDiplo) March 11, 2021