Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرخ آندھی سے ریاض متاثر، مکہ مکرمہ میں مطلع غبار آلود

شمالی، مشرقی اور وسطی علاقوں میں درجہ حرارت کم ہوجائے گا۔ (فوٹو سبق)
ماہرین موسمیات نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے بعض علاقوں میں آنے والی سرخ آندھی سے مکہ مکرمہ ریجن محفوظ ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ماہر موسمیات صالح الشیخی نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ میں پیر اور جمعرات کو مطلع غبار آلود ہوگا جبکہ پورے ریجن سے آندھی کا گزر نہیں ہوگا‘۔
’اس بات کا بھی امکان ہے کہ مکہ مکرمہ ریجن کے بعض علاقوں میں گرد و غبار کا طوفان ہو تاہم اس کی شدت عرعر اور شمالی علاقوں  جیسی نہیں ہوگی‘۔
دوسری طرف محکمہ موسمیات نے خبر دار کیا ہے کہ آج سرخ آندھی سے ریاض اور مشرقی ریجن متاثر ہوں گے‘۔
دوسری طرف سعودی موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ سنیچر 13 مارچ  کو بھی مملکت کے متعدد علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلتی رہیں گی جبکہ درجہ حرارت کم رہے گا۔  
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ مشرقی ریجن اور ریاض میں سنیچر کو گرد آلود ہوائیں جاری رہنے کی وجہ سے حد نظر محدود ہوگی۔ 
قومی مرکز نے بتایا کہ  گرد آلود ہواؤں کا سلسلہ سنیچر کو نجران، عسیر، باحہ، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ تک پھیل جائے گا جبکہ سعودی عرب کے شمالی، مشرقی اور وسطی علاقوں میں درجہ حرارت کم ہوجائے گا۔ 
بیان میں موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ سنیچر کو مملکت بھر میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 39 سینٹی گریڈ مکہ مکرمہ اور سب سے کم درجہ حرارت 4 سینٹی گریڈ طریف میں ہوگا۔
سنیچر کو بیھ مملکات کے کئی علاقے گردو غبار کے طوفان کی زد میں رہے۔

’پیر اور منگل کو مکہ مکرمہ ریجن میں گرد و غبار کا طوفان ہوگا‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)

طوفان کا رخ الجوف اور شمالی علاقے سے تبوک اور حائل کے مشرقی و جنوبی علاقوں، مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ کے مشرقی علاقوں، قصیم اور ریاض کو اپنی لپیٹ میں لیتا چلا گیا۔
محکمہ شہری دفاع کی جانب سے گرد وغبار کے طوفان سے بچاؤ کے لیے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو احتیاطی تدابیرکی ہدایت کی گئی ہے۔ 

شیئر: