Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گرد وغبار کے دوران محفوظ ڈرائیونگ کیسے کریں 

ٹرائیونگ کے دوران گاڑی کی تمام لائٹیں آن کرلی جائیں( فوٹو عرب نیوز)
سعودی محکمہ ٹریفک نے گرد وغبار کے دوران محفوظ ڈرائیونگ کے لیے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو مفید مشورے دیے ہیں۔
ان دنوں سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں گرد ٓٓلود ہوائیں چل رہی ہیں جس سے  شاہراہوں پر ڈرائیونگ پرخطر ہوگئی ہے۔ 
عاجل ویب سائٹ  کے مطابق محکمہ  ٹریفک نے ٹویٹر اکاؤنٹ پر محفوظ ڈرائیونگ کے لیے دیے جانے والے مشوروں میں کہا ہے کہ گردوغبار کے طوفان کے دوران گاڑیوں کے درمیان ضروری فاصلہ قائم رکھا جائے۔

تیز رفتار ڈرائیونگ سے گریز کیا جانا چاہیے۔(فوٹو عرب نیوز)

تیز رفتار ڈرائیونگ سے گریز کیا جانا چاہیے۔ گاڑی کی تمام لائٹیں آن کرلی جائیں۔ 
 محکمہ ٹریفک نے یہ بھی مشورہ دیا کہ ڈرائیور انتہائی ضرورت کے تحت ہی ٹریک تبدیل کریں اور ٹریک بدلنے سے قبل اشارہ ضرور دیں۔
گاڑی کی کھڑکیاں بند رکھیں اور گاڑی میں ہوا کی گردش کے نظام کو شروع کردیں جبکہ ضرورت پڑنے پر ہارن کا استعمال کریں۔ 

شیئر: