Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے 345 نئے کیسز، چھ اموات

کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد  تین ہزار 253 ہوگئی (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں کورونا کے نئے کیسز مسلسل 300 سے زیادہ آرہے ہیں۔ ایکٹیو کیسز میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’ پیر کو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 345 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 223 افراد وائرس سے صحت یاب بھی ہوئے۔
وزرات صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید چھ مریض چل بسے، جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد چھ  ہزار 573 ہو گئی ہے۔‘
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد  تین ہزار 253 ہوگئی، جن میں سے 567 کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
جاری اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ مریض ریاض ریجن میں سامنے آئے، جن کی تعداد 142 ہے جبکہ الشرقیہ ریجن میں 80 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
مکہ مکرمہ ریجن میں 47، القصیم ریجن میں 13، الجوف ریجن میں 12، مدینہ منورہ ریجن میں 9، عسیر ریجن میں 8، حائل ریجن میں 7 ، تبوک ریجن میں چار، جبکہ نجران اور الباحہ  ریجن میں دو، دو مریض سامنے آئے ہیں۔
اب تک تین لاکھ 82 ہزار 752 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے تین لاکھ 72 ہزار 926 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے، جن میں سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے۔

شیئر: