کورونا ایس او پیز کی 34 ہزار 763 خلاف ورزیاں ریکارڈ
چھاپہ مہم کے دوران خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئی ہیں۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران مملکت بھر میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مقرر ایس او پیز کی 34 ہزار 763 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔
سنیچر 6 سے سنیچر 13 مارچ کے دوران مملکت بھر میں چھاپہ مہم کے دوران خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئی ہیں۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سب سے زیادہ خلاف ورزیاں 13071 ریاض میں ہوئیں۔ مکہ مکرمہ میں 7233 اور الشرقیہ میں 4948 خلاف ورزیا ں سامنے آئیں جبکہ سب سے کم خلاف ورزیاں 145 نجران میں ریکارڈ کی گئی ہیں۔
خلاف ورزیوں کے حوالے سے قصیم چوتھے، مدینہ منورہ پانچویں، الجوف چھٹے، تبوک ساتویں، باحہ آٹھویں، حائل نویں، حدود شمالیہ دسویں، عسیر گیارہویں اور جازان بارہویں نمبر پر رہا ہے۔
وزارت داخلہ نے تمام سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو پھر ہدایت کی کہ وہ کووڈ 19 کو پھیلنے سے روکنے اور وائرس لگنے سے بچانے کے لیے متعلقہ اداروں کے مقرر کردہ ضوابط کی پابندی جاری رکھیں۔