Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویکسین وائرس سے بچاؤ کے نظام کو کیسے مضبوط بناتی ہے؟

ایک سے دو ماہ کے دوران ویکسین وائرس سے تحفظ کا نظام قائم کرتی ہے۔(فوٹو ایس پی اے)  
سعو دی وزارت صحت نے کہا  ہے کہ ویکسین کی پہلی خوراک کے چند روز بعد جسم اور ویکسین کے درمیان ہم آہنگی شروع ہوتی ہے اور مدافعتی نظام تیار ہونا شروع ہوتا ہے تاہم یہ تبدیلی ہر جسم میں یکساں انداز اور یکساں وقت میں نہیں ہوتی اس میں فرق ہوتا ہے۔  
اخبار 24 کے مطابق وزارت صحت سے دریافت کیا گیا تھا کہ کورونا ویکسین سے جسم کس طرح مانوس ہوتا ہے اور ویکسین انسانی جسم میں وائرس سے بچاؤ کے نظام کو کس طرح مضبوط بناتی ہے- 
آگہی پلیٹ فارم ’عش بصحۃ‘ (صحت کے ساتھ جیو) پر بیان میں وزارت صحت نے کہا کہ ویکسین کی دوسری خوراک کے ایک سے دو ہفتے بعد جسم اور ویکسین کے درمیان ہم آہنگی کا سلسلہ چلتا ہے۔ رفتہ رفتہ کورونا وائرس سے مدافعت کا نظام تیار ہونے لگتا ہے۔
ویکسین لینے کے بعد ایک سے دو ماہ کے دوران ویکسین جسم میں کورونا وائرس سے تحفظ کا نظام قائم کردیتی ہے۔  
وزارت صحت نے ویکسین لینے والوں کو مشورہ دیا کہ وہ ویکسین لینے کے باوجود وائرس سے بچاؤ کے لیے مقرر حفاظتی تدابیر کی پابندی جاری رکھیں اور اس حوالے سے لاپروائی یا غفلت کا مظاہرہ نہ کریں۔

 

شیئر: