Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ کے تعلیمی شعبے میں کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح

وزیر تعلیم نے مدینہ منورہ کے متعدد تعلیمی اداروں کا دورہ بھی کیا ہے۔( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد بن محمد آل الشیخ نے پیر کو مدینہ کے تعلیمی شعبے میں کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا ہے۔
وزیر تعلیم نے 101 سکولوں کا افتتاح کیا ہے۔ ان میں سے 60 کا تعلق نرسری  کے بچوں سے تھا جبکہ 41 سکول ٹھیکے داروں کی وجہ سے تعطل کا شکار تھے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت تعلیم نے بیان میں کہا کہ ’ڈاکٹر حمد بن محمد آل الشیخ نے مدینہ کے متعدد تعلیمی اداروں کا دورہ بھی کیا۔
وہ نرسری کے بچوں کے تعلیمی مراکز بھی گئے۔ انہوں نے  8 ہزار طلبہ کی گنجائش والے 60 تعلیمی مراکز کا بھی افتتاح کیا ہے 
وزیر تعلیم نے 19 سکولوں کی تعمیر کا کام نئے ٹھیکے داروں کے ذریعے کرایا ہے۔ پرانے کنٹریکٹرز کام مکمل کرنے میں تاخیر کررہے تھے۔
مدینہ کے سکولوں کی عمارتیں وزارت کے مقرر کردہ معیار کے مطابق تیار کی گئی ہیں جبکہ پرانے سکولوں میں کلاس روم جدید خطوط پر استوار کیے گئے ہیں۔
سکولوں کی عمارتوں تعمیر، بحالی اور تعلیمی اداروں میں تمام سہولتوں کی دستیابی یقینی بنانا وزارت تعلیم کے بنیادی مقاصد میں سے ایک ہے۔
گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے ریجن میں نظام تعلیم کو بہتر بنانے اور تعلیی ڈھانچے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں۔
وزارت تعلیم کے تعاون سے اساتذہ کی پروفیشنل بہتری کا نظام بھی ان اقدامات میں شامل ہے۔ 

شیئر: