انڈیا کے فاسٹ بولر جسپریت بمرا نے ٹی وی میزبان سنجنا گنیسان سے شادی کر لی ہے اور کرکٹ کی دنیا سمیت مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ افراد کی جانب سے نئے شادی شدہ جوڑے کو مبارک بادیں دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
انڈین نیوز چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق انڈین کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے بُمرا کو مبارک باد دینے کے لیے ٹویٹس کی ہیں اور ان کی انسٹاگرام پوسٹ پر کمنٹس بھی کیے ہیں۔
انڈین کرکٹ بورڈ اور بُمرا کی انڈین پریمیئر لیگ کی فرینچائز ’ممبئی انڈینز‘ نے بھی جوڑے کو مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ ’اس خوب صورت سفر کے آغاز پر مبارک باد۔ آپ دونوں کے لیے خوش گوار زندگی کی نیک خواہشات۔‘
Many congratulations on the start of this beautiful journey. Wishing you both a lifetime of happiness.❤️ https://t.co/MdkdKbwFjj
— BCCI (@BCCI) March 15, 2021
شیکھر دھون نے انسٹاگرام پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ دونوں کو شادی کی مبارک باد۔‘ چاہل نے لکھا کہ ’آپ دونوں کو مبارک ہو۔‘
’مببئی انڈینز‘ نے ٹویٹ میں لکھا کہ ’بُمرا کو سنجنا نے بولڈ کردیا۔ آپ کے لیے پیار بھری زندگی کی نیک خواہشات۔‘
ہردیک پانڈیا، ان کے بھائی کرونال اور شریاس نے بھی بمرا اور سنجنا کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اس کے علاوہ سچن ٹنڈولکر اور ہربھجن سنگھ نے بھی دونوں کو شادی کی مبارک باد دی۔
Congratulations @SanjanaGanesan and @Jaspritbumrah93 on this new beginning!
May this journey of togetherness bring growth, success and happy memories in your life. https://t.co/ic1QeY3e3I— Sachin Tendulkar (@sachin_rt) March 15, 2021