Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابشر میں جمع کی جانے والی رقم کی واپسی کیسے؟

’ابشر میں غیر استعمال شدہ رقم کی واپسی آن لائن ہوگی‘ ( فوٹو: المواطن)
ابشر سروس کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ابشر جوازات کے اکاؤنٹ میں غیر استعمال شدہ رقم کی واپسی آن لائن ہوگی۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق ابشر نے کہا ہے کہ ’اگر آن لائن واپسی ممکن نہیں ہوپا رہی تو 19990 پر کال کرکے رقم کی واپسی کی درخواست دی جاسکتی ہے۔
یہ بات  ابشر انتظامیہ نے ٹوئٹر پر ایک صارف کے سوال کے جواب میں کہی ہے جس میں پوچھا گیا کہ ابشر اکاؤنٹ میں ایسی رقم موجود ہے جسے استعمال نہیں کیا گیا۔ اس رقم کی واپسی کیسے ممکن ہے۔
صارف نے یہ بھی پوچھا ہے کہ جس اکاؤنٹ سے رقم ٹرانسفر کی گئی تھی وہ بند ہوگیا ہے ، کیا کسی دوسرے اکاؤنٹ میں رقم کی واپسی ممکن ہے۔
ابشر نے کہا ہے کہ رقوم کی واپسی ابشر کے ذریعہ ہی ہوگی تاہم اگر یہ ممکن نہیں ہوا تو کال سینٹر سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔

شیئر: