Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جوازات کا ’ابشر‘ سسٹم اپ ڈیٹ کیا جارہا ہے 

ابشر کی وجہ سے بہت سے سرکاری معاملات میں آسانی ہوگئی ہے- (فوٹو عاجل)
وزارت داخلہ کا ’ابشر‘ سسٹم  اپ ڈیٹ کیے جانے کی وجہ سے عارضی طور پر بند ہے۔ 
ویب نیوز ’عاجل‘ کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے فراہم کردہ سہولت ’ابشر‘ کے ذریعے شہری اور مقیمین دنوں ہی مستفیض ہوتے ہیں۔ 
ابشر سسٹم کے ذریعے متعدد امور سرکاری دفتر جائے بغیر ہی انجام دیئے جاسکتے ہیں۔ 
سسٹم کے ذریعے اقاموں کی تجدید، خروج وعودہ (ایگزٹ ری انٹری ویزے کا اجرا) ، کفالت کی تبدیلی کے علاوہ اسی قسم کے متعدد امور باآسانی انجام دیئے جاسکتے ہیں جن کے لیے ماضی میں ’جوازات‘ کے دفتر میں جانا پڑتا تھا جس میں کئی گھنٹے لگ جاتے تھے۔ 
جوازات کے ڈیجٹل پورٹل ’ابشر‘ پر لاگ ان ہونے والوں کو اس وقت کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑا جب سسٹم لاگ ان نہیں ہوا۔ 
اس حوالے سے ابشر سسٹم پر لاگ ان ہونے پر پیغام ظاہر ہورہا ہے جس میں درج ہے کہ ’محترم صارف ہم معذرت خواہ ہیں فی الوقت سسٹم کو اپ ڈیٹ کیا جارہا ہے اس لیے آپ بعد میں لاگ ان کریں‘۔ 

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: