سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ مملکت کے شمالی علاقوں میں سنیچر 20 مارچ کو گرمی زیادہ رہنے امکان ہے البتہ ملک کے بیشتر علاقوں کے موسم میں ٹھہراؤ رہے گا۔
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز کا کہنا ہے کہ سنیچر کو باحہ، جازان، عسیر اور مکہ کے بالائی جنوبی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
قومی مرکز نے بیان میں کہ سنیچر کو بحیرہاحمر میں ہواؤں کا رخ شمال مغرب سے شمال کی جانب ہوگا جبکہ سعودی عرب میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 38 سینٹی گریڈ مکہ مکرمہ اور سب سے کم درجہ حرارت 6 سینٹی گریڈ القریات میں ہوگا۔