Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فضائیہ کے پاس کتنے طیارے ہیں

فوج کو جدید تر بنانے کے  لیے 175 ارب ریال کا بجٹ ہے- (فوٹو سبق)
سعودی فضائیہ نے حربی استعداد کے حوالسے سے عالم عرب میں پہلی اور عالمی سطح پر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق جنگی طیاروں اور  تجربہ کار ہوابازوں کے لحاظ سے سعودی عرب پوری عرب دنیا میں پہلی پوزیشن، فضائی استعداد کے حوالے سے 139 ممالک میں بارہویں پوزیشن اور جنگی طیاروں کی طاقت کے حوالے سے دنیا میں نویں پوزیشن پر ہے۔ 
سعودی فضائیہ کے پاس مختلف قسم کے 889 جنگی طیارے ہیں۔ ان میں سے  279 لڑاکا، 81 حملہ آور اور 258 ہیلی کاپٹر ہیں۔ جن میں سے 34 حملہ آور ہیلی کاپٹر ہیں۔ 186 طیارے جنگی تربیت اور 50 طیارے فضائی نقل و حمل کے لیے ہیں۔ 

سعودی فضائیہ کے پاس اہم طیاروں میں ایف 15 ایگل ہیں- (فوٹو سعودی رائل ایئرفورس ٹوئٹر)

مسلح افواج پر سالانہ بجٹ کے حوالے سے سعودی عرب دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے۔ 
سعودی عرب نے فوج کو جدید تر بنانے کے  لیے 175 ارب ریال کا بجٹ مخصوص کیا ہے۔ 

آئی ایچ 64 اپاچی ہیلی کاپٹر بھی ہیں- (فوٹو سبق)

سعودی فضائیہ کے پاس اہم طیاروں میں ایف 15 ایگل ہیں۔ ایسے لڑاکا طیارے ہیں جو دشمن پر اندر تک جاکر سٹراٹیجک ٹھکانوں پر حملہ کرکے واپس آسکتے ہیں۔ 
 فضائیہ کے پاس ٹورنیڈو طیارے ہیں۔ یہ کثیر المقاصد جنگی طیارے ہیں۔ متعدد خصوصیات کے مالک ہیں۔ یہ حملہ آور دشمن کے تعاقب کی صلاحیت رکھتے ہیں اور نشیبی پرواز کرسکتے ہیں جبکہ آواز سے زیادہ تیز رفتار ہیں۔
سعودی فضائیہ کے پاس آئی ایچ 64 اپاچی ہیلی کاپٹر ہیں۔ یہ امریکی فوج کے اہم لڑاکا ہیلی کاپٹر مانے جاتے ہیں۔ہر طرح کے موسم میں حملہ کرسکتے ہیں اور شدید معرکوں میں جم کر کام کرسکتے ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: