Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور امریکہ کی بری فوجی مشقیں شروع

اس کا مقصد فوجی معلومات اور تجربات کا تبادلہ کرنا ہے- (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب اور امریکہ نے جمعرات کو (فالکن کلاز 3) 2021 کے عنوان سے بری فوجی مشقیں شروع کی ہیں۔
العربیہ نیٹ کے مطابق ان مشقوں کا مقصد سعودی عرب اور امریکہ کے دو طرفہ عسکری تعلقات کو مضبوط بنانا، دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان مشقوں کے ذریعے عسکری تصورات میں یکجہتی پیدا کرنا  اور فوجی معلومات اور تجربات کا تبادلہ کرنا ہے۔

سعودی امریکی بری مشقوں کا بڑا مقصد حربی استعداد کا معیار بلند کرنے کے لیے فوجی سازوسامان اور عسکری تصورات میں ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔

 (فالکن کلاز 3) 2021 کے عنوان سے بری فوجی مشقیں شروع کی ہیں۔(فوٹو ایس پی اے)

سعودی عرب کسی بھی خارجی  حملے سے نمٹنے کے لیے فوجی تیاری اور دوست ملکوں کے ساتھ مل جل کر جنگی آپریشن کی صلاحیت حاصل کرنے کے لیے فوجی مشقوں میں حصہ لے رہا ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: