Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ، امریکی بری فوجی مشقوں کی تیاریاں مکمل

حربی استعداد بڑھانے کےلیے نئی مشقیں کی جائیں گی(فوٹو، ٹوئٹر)
 سعودی عرب اور امریکہ آئندہ ہفتے ’فالکن کلاز 3‘ 2021 کے عنوان سے مملکت کے شمال مغربی علاقے میں بری فوجی مشقیں کریں گے- سعودی رائل بری افواج نے مشترکہ مشقوں میں شرکت کی تمام تیاریاں مکمل کرلیں-  
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے  مطابق یہ مشقیں مشترکہ فوجی تعاون اور عسکری کارروائی میں ہم آہنگی بہتر بنانے کی غرض سے ہوں گی- 
سعودی عرب اور امریکہ مشترکہ فوجی مشقیں کرکے تجربات اور عسکری تصورات کا تبادلہ کرتے رہے ہیں- نئی مشقیں اسی روایت کا حصہ ہے- دونوں دوست ممالک علاقائی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے حربی استعداد بڑھانے کی خاطر نئی مشقیں کریں گے- 

شیئر: