علاقے میں دھوئیں کے بادل آسمان سے باتیں کرنے لگے۔(فوٹو ٹوئٹر شہری دفاع)
سعودی عرب میں دمام کے ایک تجارتی گودام میں بدھ کو آگ لگی ہےعلاقے میں دھوئیں کے بادل آسمان سے باتیں کرنے لگے۔
الاخباریہ چینل کے مطابق آگ بڑے ورکشاپوں کے علاقے میں جو مغربی دمام میں واقع ہے لگی۔
شہری دفاع کی ٹیمیں اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پہنچ گئیں اور وہاں موجود لوگوں کی سلامتی کو یقینی بنایا۔ ابتدا میں کوشش کی کہ آگ آس پاس کے گوداموں تک نہ پہنچ سکے۔
الاخباریہ چینل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آگ نامناسب طریقے سے کچرے کی ری سائیکلنگ کی وجہ سے لگی ہے۔ کچرا کو احتیاط کے بغیر جلا کر تلف کیا جارہا تھا۔
تجارتی گودام جہاں آگ لگی ہے وہ آبادی سے تین کلو میٹر دور ہے۔ آگ لگنے سے کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔