ریاض کے شاپنگ سینٹر میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا
ریاض کے شاپنگ سینٹر میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا
بدھ 24 فروری 2021 22:14
شاپنگ سینٹر میں موجود کارکنان اور لوگوں میں سے کوئی زخمی نہیں ہوا (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں فائر بریگیڈ نے العریجا محلے کے ایک شاپنگ سینٹر میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق آگ لگنے سے شاپنگ سینٹر میں موجود کارکنوں اور لوگوں میں سے کوئی زخمی نہیں ہوا۔
العریجا کے شاپنگ سینٹر میں آگ لگنے پر وہاں موجود دیگر لوگوں کے ہمراہ پاکستانی صارفین بھی تیزی سے باہر نکل آئے تھے۔
آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے بلا تاخیرآپریشن شروع کردیا تھا (فوٹو: ٹوئٹر)
شاپنگ سینٹر میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے بلا تاخیرآپریشن شروع کردیا تھا۔
شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی کے مناظر پر مشتمل ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے جن میں نظر آرہا ہے کہ شاپنگ سینٹر کا ایک حصہ اور وہاں کھڑی ہوئی ایک گاڑی تباہ ہو گئی ہے۔