Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمنی آئینی حکومت اور عوام کی حمایت جاری رکھیں گے، سعودی عرب

یمن میں امن و استحکام کے لیے امن مشن کی حمایت کرتے رہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
اقوام متحدہ میں متعین سعودی سفیر عبداللہ المعلمی نے سلامتی کونسل کے متعدد دائمی رکن ممالک کے سفرا سے ورچول ملاقات کی ہے۔ 
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق المعلمی نے یمنی بحران ختم کرانے کے لیے سعودی فارمولے اور اس کے نمایاں نکات پر تبادلہ خیال کیا-
یمن میں جامع سیاسی حل تک رسائی کا موضوع زیر بحث آیا جبکہ اقوام متحدہ  وسلامتی کونسل کے ذریعے سعودی فارمولے پر عمل درآمد کے مناسب ترین طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا- 
المعلمی نے کہا کہ امن فارمولا سعودی عرب کی اس خواہش کا غماز ہے کہ وہ یمن اور علاقے میں امن و استحکام چاہتا ہے- یمنی بحران کے خاتمے اور یمنی بھائیوں کے انسانی مسائل حل کرنے کے لیے ٹھوس اور حقیقی امن کا آرزو مند ہے- 
المعلمی نے زور دے کر کہا کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک یمنی عوام اور اس کی آئینی حکومت کی حمایت جاری رکھیں گے- یمنی بھائیوں کے مصائب میں تخفیف کے لیے  انسانی کردار ادا کرتے رہیں گے- یمن میں امن و استحکام کے لیے امن مشن کی حمایت کرتے رہیں گے- یمنی عوام کے معاشی حالات بہتر بنانے اور ملک میں تعمیر و ترقی کا نیا مرحلہ شروع کرانے کی جدوجہد برقرار رکھیں گے-

شیئر: