امالا منصوبے نے نایاب معمر درختوں کو تباہ ہونے سے بچالیا
امالا منصوبے نے نایاب معمر درختوں کو تباہ ہونے سے بچالیا
جمعہ 26 مارچ 2021 5:05
حالیہ سیلاب نے 100 سے زیادہ درختوں کو اکھاڑ دیا تھا- (فوٹو العربیہ)
سعودی عرب کے ایک بڑے سیاحتی منصوبے امالا کے ذمہ داران نے سو سے زیادہ نایاب معمر درختوں کو تباہ ہونے سے بچالیا-
العربیہ نیٹ کے مطابق امالا پروجیکٹ کے ایک اعلی عہدیدار ڈیوڈ ویٹکنز نے بتایا کہ حال ہی میں ضبا کے علاقے میں آنے والے سیلاب نے سو سے زیادہ نایاب درخت اکھاڑ دیے تھے- سیلاب کے دھارے سے یہ درخت وادی داما، وادی طلح اور وادی العین الزرقا میں لے جاکر پھینک دیا تھا-
ڈیوڈ ویٹکنز نے کہا کہ تبوک الخضرا تنظیم اور ٹھیکے داروں نے ایک ٹیم تشکیل دی- جس نے متاثرہ مقامات کا سروے کیا- پتہ چلا کہ 133 نایاب درخت سیلاب کے دھارے میں آگئے ہیں- ان میں سے بعض درخت سیکڑوں برس پرانے تھے- انہیں دوبارہ لگانے کا پروگرام بنایا گیا-
133 درختوں کو محفوظ جگہوں پر منتقل کیا گیا یا ایسے مقامات پر انہیں دوبارہ لگایا گیا جہاں ان کی افزائش کے امکانات یقینی تھے-
یاد رہے کہ امالا پروجیکٹ 4155 مربع کلو میٹر کے رقبے پر قائم کیا جارہا ہے- متاثرہ درخت ’السمر کے نام سے معروف ہیں ان میں سے 80 فیصد ایسے ہیں جن کی عمر سو برس سے زیادہ ہے-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں