Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں 2 ہزار 311 کلومیٹر طویل شاہراہوں کی توسیع

بہتر منصوبہ بندی سے حادثات پر بھی کافی حد تک قابو پایا گیا ہے۔ ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت نقل وحمل کی جانب سے اختیار کی گئی منصوبہ بندی کی کامیابی کے نتائج برآمد ہونے لگے ہیں۔
بہترین منصوبہ بندی اور شاہراہوں کی جدید انداز میں کی جانے والی ترمیم سے جہاں ٹریفک کی روانی میں سہولت ہوئی وہاں حادثات پر بھی کافی حد تک قابو پایا گیا ہے۔
 سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت نقل و حمل نے سال 2020 کے لیے شاہراہوں کی ترمیم کے جس منصوبے پرعمل کیا تھا وہ غیر معمولی طور پر کامیاب رہا۔ 
وزارت نے شاہراہوں کنارے حفاظتی اقدامات کے تحت لوہے کی گرل نصب کی جن کی لمبائی دو ہزار کلومیٹر سے زیادہ ہے جبکہ 492 کلومیٹر آہنی اور 343 کلو میٹر کنکریٹ کی رکاوٹیں نصب کی گئی ہیں۔ 
شاہراہوں پر 12 ہزار سے زائد آگاہی بورڈز کی تنصیب و مرمت کا کام مکمل کیا گیا جبکہ سڑکوں پر 4 لاکھ 27 ہزار سے زائد ’کیٹ آئیز‘ لگائی گئی ہیں۔
ٹوٹی ہوئی شاہراہوں کی مرمت کے ضمن میں 12 ہزار کلو میٹر سے زائد شاہراہوں کی از سرنو کارپیٹنگ کی گئی جبکہ 62 ہزار کچی سڑکوں کو مزید بہتر کیا گیا ہے۔ 
شاہراہوں کے توسیعی منصوبے کی مد میں وزارت نقل کی جانب سے مملکت میں 2 ہزار 311 کلومیٹرطویل شاہراہوں کی توسیع کی گئی تاکہ لوگوں کو آمد ورفت میں سہولت ہو۔ 
گزشتہ برس سال 2020 میں مملکت کے چھ علاقوں میں وزارت کی جانب سے 33 منصوبوں پر کام کیا گیا۔ وزارت نقل کو گزشتہ برس معیاری کام کی بنیاد پرآئی ایس او کی سند بھی جاری کی گئی۔ 

شیئر: