پبلک مقامات پر مفت وائی فائی کے 60 ہزار سے زیادہ پوائنٹ
پبلک مقامات پر مفت وائی فائی کے 60 ہزار سے زیادہ پوائنٹ
منگل 30 مارچ 2021 5:37
ذیلی ٹیکنالوجی کے گراف میں عالمی سطح پر ریاض دسویں نمبر پر ہے- (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن اتھارٹی کے گورنر ڈاکٹر محمد بن سعود التمیمی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی کمیونیکیشن مارکیٹ مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کی مارکیٹوں میں سب سے زیادہ عروج پذیر ہے۔
العربیہ کے مطابق سعودی کمیونیکیشن مارکیٹ کا حجم 70 ارب ریال کے لگ بھگ ہے۔ یہاں انفارمیشن ٹیکنالوجی مارکیٹ کا حجم 64 ارب ریال اور پوسٹل مارکیٹ کا حجم 6.4 ارب ریال کا ہے جبکہ مواصلاتی کمپنیوں کی بازاری قدر کا تخمینہ 266 ارب ریال کا ہے۔
العربیہ سے گفتگو کرتے ہوئے اقتصادی تجزیہ نگار علی الحازمی نے کہا کہ پوری دنیا میں ڈیجیٹل اکانومی بڑی تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ گزشتہ پندرہ برسوں کے دوران مجموعی عالمی پیداوار سے ڈھائی گنا زیادہ تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔
موجودہ بین الاقوامی اعدادوشمار کے مطابق انٹرنیشنل ڈیجٹیل اکانومی کا حجم گیارہ ٹریلین ڈالر سے زیادہ کا ہوچکا ہے۔
انہو ں نے بتایا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن سیکٹر میں ہونے والی تبدیلیوں پر نظر رکھنے والے دیکھ رہے ہیں کہ اس صنعت میں بڑی پیشرفت ہورہی ہے۔ اگر بنیادی ڈھانچے کیسطح پر ہونے والی پیشرفت کو دیکھا جائے تو اس کی سالانہ اوسط شرح نمو 5 ارب ڈالر کے لگ بھگ ہے۔
2020 کے دوران ای گورنمنٹ کے فروغ سے متعلق اقوام متحدہ کے گراف میں سعودی عرب نے پیشرفت کی ہے۔عالمی سطح پر ڈیجیٹل کے بنیادی ڈھانچے کے گراف میں 27 درجے آگے بڑھا ہے۔ سعودی عرب جی 20 کے ممالک میں افرادی قوت کے گراف میں دسویں نمبر پر اورعالمی سطح پر 35 ویں نمبر پر آگیا ہے۔ ذیلی ٹیکنالوجی کے گراف میں عالمی سطح پر ریاض دسویں نمبر پر ہے جبکہ شہروں کے درمیان مسابقت میں اس کا نمبر 31 واں ہے۔
2020 کے دوران سعودی عرب میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن سیکٹر کا گراف توجہ طلب حد تک اونچا ہوا ہے۔ موبائل کمیونیکیشن سروسز کے پھیلاؤ میں آبادی کی سطح پر 135.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ آبادی کے یہاں انٹرنیٹ کا استعمال 97.8 فیصد پھیلا ہے جبکہ آباد علاقوں میں انٹرنیٹ کی کوریج 99 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ 3.5 ملین سے زیادہ مکانات کو فائبر آپٹک سروس مہیا ہے۔ سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں جی فائیو ٹیکنالوجی کے 12 ہزار سے زیادہ ٹاور قائم ہوچکے ہیں۔ 2019 کے مقابلے میں 128 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے جبکہ ملک کے مختلف علاقوں میں پبلک مقامات پر مفت وائی فائی کے 60 ہزار سے زیادہ پوائنٹ مہیا کیے جاچکے ہیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں