Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے دوران لوگوں کے گھروں میں رہنے سے بجلی کمپنی کا منافع دگنا

خالص آمدنی 118 فیصد اضافے سے تین بلین سعودی ریال ہو گئی۔(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی الیکٹرک کمپنی نے کہا ہے کہ کورونا کی عالمی وبا نے لوگوں کو گھر میں رہنے پر مجبور کر دیا ہے جس سے اس کے منافع میں پچھلے سال کی نسبت دگنا اضافہ ہوا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی الیکٹرک کمپنی نے منگل کو سعودی سٹاک مارکیٹ (تداول) فائلنگ میں بتایا کہ اس کی خالص آمدنی 118 فیصد اضافے سے تین بلین سعودی ریال  (806 ملین ڈالر) ہو گئی۔
کمپنی کے مطابق اس عرصے کے دوران اس کی فروخت 5.6 فیصد اضافے سے 68.7  بلین سعودی ریال ہو گئی۔    
پچھلے سال ٹیکس قانون میں تبدیلی کے نتیجے میں 412 بلین سعودی ریال  ٹیکس اخراجات منسوخ کرنے سے کمپنی کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد ملی تھی۔
2020 میں مجموعی طور پر بجلی کی فروخت میں کمی واقع ہوئی جب کورونا کی وبا نے بہت سی کمپنیوں کو دکان بند کرنے پر مجبور کر دیا  جس سے ریزیڈینشل کھپت میں اضافہ ہوا۔

 

شیئر: