Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مساجد میں لاؤڈ سپیکر سے متعلق دس نئے ضابطے مقرر

سپیکر آواز کو کنٹرول کرنے والے سسٹم سے آراستہ کیے جائیں۔(فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے رمضان کے دوران مساجد میں لاؤڈ سپیکر کے استعمال کے حوالے سے دس نئے ضابطے مقرر کیے ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزیر اسلامی امور ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے بیان میں کہا ہے کہ ’مساجد میں لاؤڈ سپیکر شرعی مقاصد کی تکمیل کی حد تک استعمال کیے جائیں۔ ان سے کسی کو الجھن نہ ہو۔‘
ایک مینار کی صورت میں مسجد کے باہر 360 ڈگری تک کور کرنے والے چار لاؤڈ سپیکر پر اکتفا کیا جائے۔
بیان کے مطابق دو میناروں کی صورت میں چھ لاؤڈ سپیکر استعمال کیے جا سکتے ہیں بشرطیکہ دونوں کے درمیان 50 میٹر سے زیادہ کا فاصلہ ہو۔ 
لاؤڈ سپیکر کی آواز کو 25 بائی 50 واٹ کے دائرے میں سیٹ کیا جائے۔ مسجد کے اندر آوازمیں گونج پیدا کرنے والے آلات استعمال نہ کیے جائیں۔ 
بینا نے مزید کہا گیا ہے کہ ’مسجد کی دیوار اور اندرونی سپیکر ایک جہت میں ہوں۔ 45 کی ڈگری سے مسجد کی آخری صف کے نمازیوں کے لیے جھکے ہوئے ہوں۔ سپیکرز اندرونی دیواروں اور ستونوں پر2.5 میٹر کی اونچائی پر نصب ہوں۔‘
داخلی سپیکرز کی تعداد حد سے زیادہ نہ ہو۔ بس اتنے سپیکر نصب کیے جائیں جن کی مدد سے آواز پوری مسجد میں مناسب طریقے سے پہنچ جاتی ہو۔ فی 10 میٹر پر ایک واٹ کے حساب سے سپیکر نصب کیے جائیں۔
مائیک اور امام یا موذن کے درمیان فاصلہ 20 سینٹی میٹر سے کم نہ ہو۔ سامنے والی دیوار پر نصب سپیکرز کا رخ نمازیوں کی طرف 90 ڈگری کے زاویے سے ہو۔ 
مسجد کی دیواروں پر نصب سپیکرز کا رخ مخالف سمت کے سپیکرز کی طرف نہ ہو۔ سب یکساں اونچائی پر نصب ہوں تاکہ ایک سپیکر سے نکلنے والے سپیکر کی آواز دوسرے سے نہ ٹکرائے۔ 
سپیکر آواز کو کنٹرول کرنے والے سسٹم سے آراستہ کیے جائیں۔

شیئر: