Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تین ارب ڈالر سے سعودی، عراقی مشترکہ فنڈ قائم

پٹرول کے شعبے میں یکجہتی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا- (فوٹو العربیہ نیٹ)
سعودی عرب اور عراق نے تین ارب ڈالر کے سرمائے سے مشترکہ  فنڈ قائم کرنے کا معاہدہ کرلیا- دونوں ملکوں کے پرائیویٹ سیکٹر اس میں حصہ لیں گے- عراق اور سعودی عرب بجلی کے نظام سے مربوط کرنے والا نظام جلد مکمل کرلیں گے جبکہ سعودی کمپنیاں عراق میں دسیوں سرمایہ کاری منصوبے شروع کریں گی-
العربیہ نیٹ کے مطابق عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر فریقین نے  اس بات سے بھی اتفاق کیا ہے کہ پٹرول کے شعبے میں یکجہتی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا-
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے کہا ہے کہ عراق حقیقی عرب ملک ہے- اس کی یہ پہچان تبدیل  نہیں ہوسکتی-
خالد بن سلمان نےاپنے ٹویٹ میں کہا کہ عراقی وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے اعلی معیار کا ثبوت ہے-
خالد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب ہر حال میں عراق کے لیے وفادار بھائی اور بازو بنا رہے گا-
خالدبن سلمان نے توجہ دلائی کہ عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی، خادم حرمین شریفین کی دعوت پر سعودی عرب کے دورے پر آئے انہوں نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی- یہ دورہ مشترکہ مستقبل، برادرانہ عرب رشتوں اور اعلی درجے کے تعاون کا پتہ دیتا ہے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: