Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عراقی وزیر اعظم دورہ مکمل کر کے سعودی عرب سے روانہ

عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی سعودی عرب کا دورہ مکمل کرنے کے بعد ریاض سے جدہ روانہ ہو گئے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ریاض کے کنگ خالد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر بن عبد العزیز نے انہیں الوداع کیا۔
بعد ازاں انہوں نے ہمراہ وفد کے ساتھ عمرے کی سعادت حاصل کی۔
اس سے پہلے مصطفی الکاظمی نے وزیر سرمایہ کاری انجینئرخالد الفالح اور چیمبر آف کامرس کے سربراہ عجلان العجلان سے ملاقات کی تھی۔
ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تجارت اور سرمایہ کاری کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔
واضح رہے کہ عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی نے سعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا تھا جس میں انہوں نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی تھی۔
عراقی وزیراعظم کے دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان متعدد معاہدوں پر دستخط ہوئے۔

شیئر: