روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے گزشتہ سات میں کی گئی سرمایہ کاری کا حجم 80 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔
مارچ کے مہینے میں سب سے زیادہ 21 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔
دوسری جانب سٹیٹ بینک آف پاکستان نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس رکھنے والے غیر مقیم پاکستانیوں کے لیے ٹیکس پر چھوٹ اور ٹیکس کے حوالے سے سادہ اور آسان فہم نظام بھی متعارف کرا دیا ہے۔
اس نطام کے تحت بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے پر صرف ایک بار ٹیکس کی کٹوتی کی جائے گی۔
بیرون ملک پاکستانی یورو اور پاؤنڈز کرنسی میں پاکستان سرٹیفیکیٹ میں سرمایہ کاری بھی کر سکیں گے۔ کئی ایک شعبوں میں ٹیکس چھوٹ دینے کے ساتھ ساتھ اور گوشوارے فائل کرنے کی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
-
’بیرون ملک پاکستانی، 23.18 ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ پورا کیا‘Node ID: 515686
-
روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے 436 ملین ڈالرز کی ترسیلات و ادائیگیاںNode ID: 538336