تیز ہوا کے باعث جدہ بندر گاہ میں جہاز رانی معطل
’موسم بہتر ہوتے ہی بندر گاہ میں جہاز رانی بحال کی جائے گی‘ ( فوٹو: سبق)
جدہ اسلامی بندر گاہ میں تیز ہوا کے باعث جہاز رانی وقتی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق بندر گاہ کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’بحیرہ احمر میں تیز ہوا کے باعث اونچیں موجیں اٹھ رہی ہیں‘۔
’سب کی سلامتی کو مد نظر رکھتے ہوئے وقتی طور پر جہاز رانی معطل ہے تاہم جیسے موسم بہتر ہوگا اسے بحال کیا جائے گا‘۔
دوسری طرف مکہ مکرمہ گورنریٹ نے ٹوئٹر پر اپنے اکاؤنٹ میں بھی جدہ اسلامی بندر گاہ میں جہاز رانی معطل کرنے کی اطلاع دی ہے۔