سعودی عرب میں سعودی پرائیویٹ سیکٹر کے لیے 12 ٹریلین ریال کے پروگرام کے آغاز، ماہ رمضان کے لیے ڈیوٹی ٹائمنگ، مساجد اور مقامات مقدسہ میں خصوصی انتظامات،ابشر افراد میں نئی سہولتیں،پاکستانی مزدوروں کی ہلاکت اور حرمین ٹرین کی سروس کے ایک سال بعد دوبارہ آغاز کے علاوہ کئی خبریں قارئین کی دلچسپی کا مرکز رہیں۔
گذشتہ ہفتے کی چند اہم خبروں پر ایک نظر:
سعودی پرائیویٹ سیکٹر کو فروغ دینے کے لیے 12 ٹریلین ریال کے پروگرام کا آغاز
سعودی ولی عہد و نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے معیشت کو متنوع بنانے اور پائیدار ترقی کی سپورٹ میں پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ بارہ ٹریلین ریال کے فروغ شراکت پروگرام ’شریک‘ کا آغاز کیا۔ اس کے ذریعے قومی معیشت کی پائیدار شرح نمو میں قومی کمپنیوں کی حصہ داری بڑھے گی۔
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں
مزید پڑھیں
-
ولی عہد کا گرین سعودیہ اور مشرق وسطیٰ کے لیے اقدامات کا اعلانNode ID: 552446
-
کورونا وائرس، مزید نو مساجد عارضی طور پر بندNode ID: 553191
سعودی ولی عہد کا خطے کے رہنماؤں سے رابطہ، گرین سعودی اقدامات پر تبادلہ خیال
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اتوار کو اپنے نئے ماحولیاتی اقدامات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے خطے کے رہنماؤں کے ساتھ ٹیلی فونک رابطے کیے۔
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں
مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں اجتماعی افطار اور اعتکاف پر پابندی برقرار
سعودی عرب میں مقدس مساجد کی انتظامیہ کے سربراہ اعلی ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کہا کہ’ مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی مدینہ منورہ میں رمضان کے دوران اجتماعی افطار اور اعتکاف پر پابندی رہے گی‘۔
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں
سعودی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی
سعودی مارکیٹ میں سونے کی قیمت عالمی منڈی میں قیمتیں گرنے سے متاثر ہوئیں۔
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں
غیرملکی سرمایہ کاروں کے لیے ریکارڈ لائسنس جاری
سعودی عرب نے 2020 کی آخری سہ ماہی میں غیرملکی سرمایہ کاروں کو ریکارڈ لائسنس جاری کیے ہیں۔ غیرملکی سرمایہ کاری میں 20 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا۔
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں
مساجد میں لاؤڈ سپیکر سے متعلق دس نئے ضابطے مقرر
سعودی عرب وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے رمضان کے دوران مساجد میں لاؤڈ سپیکر کے استعمال کے حوالے سے دس نئے ضابطے مقرر کیے۔
فصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں
حرمین ہائی سپیڈ ٹرین ایک سال بعد دوبارہ چلنے لگی
سعودی عرب کی حرمین ہائی سپیڈ ریلوے ( ایچ ایچ آر) ایک سال سے زیادہ بندش کے باعث بدھ سےم دوبارہ چلنے لگی ہے۔ کورونا وائرس اور جدہ ریلوے سٹیشن پر آتشزدگی کے باعث حرمین ٹرین کا آپریشن معطل تھا۔
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں
مسجد الحرام میں دہشت گرد تنظیموں کے حق میں نعرے لگانے والا مسلح شخص گرفتار
مکہ مکرمہ پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ’حرم سکیورٹی فورس نے 30 مارچ 2021 منگل کو ایک شخص مسجد الحرام کی پہلی منزل پرعصر کے بعد گھومتے اور دہشت گرد تنظیموں کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے دیکھا تھا۔ وہ تیز دار آلے سے لیس تھا‘۔
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں
کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اشارتی زبان کی سہولت
سعودی عرب میں کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے قوت سماعت اور قوت گویائی سے محروم افراد کے لیے اشاراتی زبان میں رابطے کی سہولت فراہم کی ہے۔
فصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں
پلازمہ تیار کرنے والی فیکٹری کا منصوبہ
سعودی اتھارٹی فار انڈسٹریل سٹیز اینڈ ٹیکنالوجی زون ’مدن‘ نے کہا ہے کہ سدیر شہر میں پلازمہ تیار کرنے والی پہلی فیکٹری قائم کی جائے گی اور یہ مملکت سمیت پورے خطے میں پہلی ہوگی۔
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں
رمضان میں ترسیل زر کے مراکز اور بینکوں کے اوقات کار
سعودی بینک رمضان میں صبح 10 سے سہ پہر چار بجے تک کھلے رہیں گے جبکہ ترسیل زر کے مراکز صبح ساڑھے 9 بجے سے شام ساڑھے بجے تک کام کریں گے۔
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں
ماہ رمضان کے دوران مسجد نبوی میں بچوں کے داخلے پر پابندی عائد
کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کی غرض سے 15 سال سے کم عمر کے بچوں کو رمضان کے مہینے میں مسجد نبوی اور اس کے صحن میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں
وزارت تعلیم نے سالانہ امتحانات کے شیڈول کا اعلان کر دیا
سعودی وزارت تعلیم نے جمعے کو سالانہ امتحانات کے لیے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔ پرائمری سکول کی تیسری سے چھٹی جماعت تک کے سالانہ امتحانات 10 رمضان 22 اپریل 2021 سے شروع ہوں گے۔ امتحان سہ پہر تین سے 5 بجے تک ہوں گے۔
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں
مسجد الحرام میں پچاس سے زیادہ ڈیجیٹل سکرینیں
سعودی عرب میں مساجد کی انتظامیہ نےعمرہ زائرین اور نمازیوں کی سہولت کے لیے پچاس سے زائد آگہی ڈیجیٹل سکرینز نصب کی ہیں۔
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں
اولڈ مدینہ، القصیم روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثہ، سات افراد ہلاک
سعودی عرب میں اولڈ مدینہ القصیم روڈ پر جمعے کی شب ٹریفک کے خوفناک حاد ثے میں سات افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے، حکام نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں
رمضان میں عمرہ زائرین اور نمازیوں کی آمد ورفت کے لیے انتظامات
سعودی عرب میں بسوں کی جنرل سنڈیکیٹ نے رمضان کے دوران عمرہ زائرین اور نمازیوں کو سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں
ابشر’افراد‘ پر پانچ نئی سہولتیں کیا ہیں؟
سعودی وزارت داخلہ نے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کی آسانی کے لیے ’ابشر افراد‘ ایپ پر مزید پانچ سہولتوں کا اضافہ کیا ہے۔
تفصیلی خبر پڑھنے کےلیے یہاں کلک کریں
رمضان کے لیے ڈیوٹی ٹائمنگ پانچ گھنٹے مقرر
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے رمضان کے لیے ڈیوٹی ٹائمنگ پانچ گھنٹے مقرر کیے ہیں۔ روزانہ صبح دس سے سہ پہر تین بجے تک ڈیوٹی ہوگی۔
تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں
زیر تعمیر عمارت سے گر کر ہلاک ہوئے والے پاکستانی مزدوروں کی شناخت
مکہ مکرمہ میں پیر کو زیر تعمیر عمارت پر کام کے دوران گر کر ہلاک ہونے والے دو پاکستانیوں کی شناخت ہوگئی ہے۔
تفصیلی خر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں