Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان کے استقبال کے لیے طائف کی قدیمی مارکیٹ سجادی گئی

’شہر میں جدید طرز کے شاپنگ مالز کے باوجود قدیم رہائشی اسی بازار سے رمضان کی شاپنگ کرنے کے عادی ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
طائف کی بلد مارکیٹ کو رمضان کے استقبال کے لیے جھنڈیوں، قمقموں اور فانوسوں سے سجا دیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق طائف کی بلد مارکیٹ شہر کا قدیمی اور تاریخی بازار ہے جہاں رہائشی رمضان کی شاپنگ کرنے بڑی تعداد میں آتے ہیں۔

یہاں رمضان کے موقع پر رنگ برنگی جھنڈیوں اور روشن قمقموں سے سجانے کی روایت رہی ہے۔
اسی طرح شہر کے پرانے محلوں کو بھی سجایا جاتا ہے جن میں الشہدا، الشمالیہ، الریان، السلامہ اور الیمانیہ محلے شامل ہیں۔

شہر میں جدید طرز کے شاپنگ مالز اور مختلف سپر مارکیٹوں کے باوجود قدیم رہائشی اسی بازار سے رمضان کی شاپنگ کرنے کے عادی ہیں۔
یہی روایت سعودی عرب کے تمام شہروں میں بھی ہے جہاں ایک مخصوص مارکیٹ رمضان کی شاپنگ کے لیے مختص ہوتی ہے۔

شیئر: