سعودی عرب میں لیبر قوانین کی 1782 خلاف ورزیاں ریکارڈ
لیبر قوانین کی خلاف ورزی کال سینٹر 19911 پر کی جاسکتی ہے۔ فوٹو: ایس پی اے
سعودی وزارت انسانی وسائل و سماجی ترقی نے 25 اور 31 مارچ کے درمیان ایک ہزار 782 لیبر قوانین کی خلاف ورزیاں ریکارڈ کی ہیں، جبکہ احتیاطی تدابیر نہ اپنانے کے 186 واقعات ریکارڈ کیے گئے۔
متعلقہ وزارت نے دو ہزار 145 انتباہ جاری کیے گئے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی وزارت انسانی وسائل و سماجی ترقی کی کنٹرول ٹیموں نے مملکت میں نجی کاروبار کا جائزہ لینے کے لیے ایک ہفتے کے دوران 17 ہزار 50 دورے کیے۔
یہ دورے اس لیے کیے گئے تاکہ لیبر قوانین کی تعمیل کو یقینی بنایا جائے۔ تاہم ان ٹیموں نے اپنے دوروں کے دوران کورونا وائرس سے بچاؤ کی تدابیر کی تعمیل کا بھی جائزہ لیا۔
خلاف ورزیوں کے علاوہ وزارت کو دیگر میڈیا سے ایک ہزار چار رپورٹس بھی موصول ہوئیں، جن سے افسران براہ راست نمٹ رہے تھے۔
وزارت کا کہنا تھا کہ نجی کاروبار کے جائزے کا دورہ رکھا جائے گا۔ جرمانے سے بچنے کے لیے انہوں نے لیبر مارکیٹ قوانین کی تعمیل کی اہمیت پر زور دیا۔
لیبر قوانین کی خلاف ورزی کال سینٹر (19911) پر یا ma3an-lil-rasd ایپ پر رپورٹ کی جاسکتی ہے۔