Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دو لاکھ 57 ہزار غیر ملکی کارکنان لیبر مارکیٹ سے نکل گئے

سہ ماہی کے دوران 81 ہزار 900 سعودی ملازم کم ہوئے ہیں۔(فوٹو عرب نیوز)
سعودی محکمہ شماریات نے 2020 کی تیسری سہ ماہی کے دوران مملکت میں سعودی اور غیرملکی کارکنان کے اعدادوشمار جاری کیے ہیں۔
عرب نیوز اور اخبار 24 کے مطابق محکمہ شماریات نے کہا ہے کہ 2020 کی تیسری سہ ماہی کے دوران غیرملکی کارکنان کی تعداد دو لاکھ 57 ہزار 200 کم ہوگئی۔ 
محکمہ شماریات نے بتایا کہ  سہ ماہی کے دوران 81 ہزار 900 سعودی ملازم کم ہوئے ہیں۔ مملکت بھر میں سعودی ملازمین کی تعداد 3.25 ملین ریکارڈ کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے  پھیلاو کے باعث سعودی عرب کی لیبر مارکیٹ متاثر ہوئی ہے۔
سوشل میڈیا کے صارفین نے محکمہ شماریات کے جاری کردہ اعداد وشمار پر تبصرے کیے یہں۔
محمد حماد نامی صارف کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں دعوی کہ دو لاکھ 57 ہزار سعودی لیبر مارکیٹ سے نکل گئے جبکہ دکانوں پر بیشترغیرملکی ہی نظر آرہے ہیں۔
سعود الحمیدانی نے لکھا کہ عجیب بات ہے کہ دو لاکھ  57 ہزار غیرملکی نکل گئے اور سعودی ملازمین کی تعداد میں 81 ہزار کی کمی ہوئی ہے۔ سوال یہ ہے کہ ایک لاکھ سے زائد اسامیاں کہاں گئیں۔
سعود الشمری نامی صارف نے لکھا یہ جاننے کی خواہش ہے کہ محکمہ شماریات یہ اعدادوشمار کس طرح سے جمع کرتا ہے۔ 
ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ میری نظر میں سعودی اور غیرملکی دونوں برابر ہیں۔

شیئر: