Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا زرعی لیبر کا پیشہ تبدیل کر کے گھریلو ملازم رکھا جا سکتا ہے؟

’زرعی لیبر ان پیشوں میں سے ہے جن کی تبدیلی ممکن نہیں‘ ( فوٹو: فری پکس)
وزارت افرادی قوت نے کہا ہے کہ زرعی لیبر کا پیشہ تبدیل نہیں ہو سکتا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک صارف نے سوال کیا ہے کہ کیا زرعی لیبر کا پیشہ تبدیل کر کے گھریلو ملازم رکھا جا سکتا ہے؟
اس کا جواب دیتے ہوئے وزارت نے کہا ہے کہ ’زرعی لیبر ان پیشوں میں ہے جن کی تبدیلی ممکن نہیں ہے‘۔
وزارت نے واضح کیا ہے کہ ’ویزہ نکالتے وقت جس پیشہ کا اندراج کیا گیا تھا، اسی پر ملازم کو کام کرنے کی پابندی ہے‘۔
’ویزہ نکالتے وقت ہی پیشہ کا تعین کرنا بہت ضروری ہے کیونکہ ویزہ اسی پیشے کے کوٹے سے جاری ہوتا ہے‘۔

شیئر: