Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے 695 نئے کیسز، ریاض میں سب سے زیادہ مریض

سات ماہ بعد اب نئے کیسز  دوبارہ بڑھ رہے ہیں۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں پیر کو بھی کورونا کے 600 سے زیادہ  نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ ایکٹیو کیسز چھ ہزار سے بڑھ گئے ہیں۔
یاد رہے کہ مملکت میں کورونا کے یومیہ نئے کیسز سو سے بھی کم آ رہے تھے۔ سات ماہ بعد اب نئے کیسز  دوبارہ بڑھ رہے ہیں۔
سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’ پیر کو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 695 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 489 افراد وائرس سے صحت یاب بھی ہوئے۔‘
وزرات صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 7 مریض چل بسے، جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد چھ  ہزار 704 ہو گئی ہے۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد چھ  ہزار 368 ہو گئی ہے، جن میں سے 836 مریضوں کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ مریض ریاض ریجن میں سامنے آئے، جن کی تعداد 289 ہے جبکہ مکہ ریجن میں 151 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

کورونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے(فوٹو ایس پی اے)

شرقیہ ریجن میں 108، مدینہ ریجن میں 29، عسیر ریجن میں 21، حائل ریجن میں 20 ، القصیم ریجن میں 20، تبوک ریجن میں 19، جازان ریجن میں سترہ، الجوف ریجن میں آٹھ، الحدود الشمالیہ میں چھ ، نجران ریجن میں چار جبکہ الباحہ ریجن میں تین مریض سامنے آئے ہیں۔
اب تک تین لاکھ 93 ہزار377 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے تین لاکھ 80 ہزار 305 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
   وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’کورونا سے بچاؤ کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے، جن میں سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے۔‘

شیئر: