Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سفیر سے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کی ملاقات

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: سعودی سفات خانہ)
پاکستان میں متعین سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید عبدالمالکی سے پاکستان کی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین اور بادشاہی مسجد لاہور کے خطیب مولانا عبدالخبیر آزاد نے ملاقات کی۔
منگل کو اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفارت خانے میں ہونے والی اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس حوالے سے پاکستان میں سعودی سفارت خانے کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کی جانے والی ٹویٹ کے مطابق مولانا عبدالخبیر آزاد سعودی سفیر نواف بن سعید عبدالمالکی کے دفتر پہنچے تو انہوں نے انہوں نے ان کا استقبال کیا۔
ملاقات کے دوران ہونے والی گفتگو میں مختلف امور زیر بحث آئے۔

شیئر: