Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابو ظبی: سعودی عرب سمیت 14 ممالک سے آنے والے آئسولیشن سے مستثنیٰ

ابوظبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ آنے پر صرف پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ طلب کی جائے گی (فوٹو: وام)
ابوظبی کے محکمہ ثقافت و سیاحت نے سعودیوں اور دیگر 13 ممالک سے آنے والوں کو لازمی آئسولیشن کی پابندی سے استثنیٰ دے دیا ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق ابوظبی نے اس حوالے سے گرین لسٹ جاری کی ہے جس میں شامل سعودی عرب سمیت 14 ملکوں سے ابوظبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ آنے پر صرف پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ طلب کی جائے گی۔ 
جبری آئسولیشن کی شرط سے مستثنیٰ ملکوں کی فہرست میں آسٹریلیا، اسرائیل، سعودی عرب، چین، مراکش، آئس لینڈ، برونائی، ہانگ کانگ، گرین لینڈ، سنگاپور، جنوبی کوریا اور ماریشس وغیرہ شامل ہیں۔ 
ابوظبی کے حکام نے کہا ہے کہ ’گرین لسٹ کو اپ ڈیٹ کیا جاتا رہے گا۔ عالمی وبا کے تازہ حالات اور ہر ملک کی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے لسٹ میں شامل یا خارج کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔‘

شیئر: