Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابو ظبی: سماجی فاصلے کے لیے مصنوعی ذہانت کا تجربہ

مشرق وسطیٰ کا ہوابازی کا شعبہ خاص طور پر کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے متاثر ہوا ہے (فوٹو: عرب نیوز)
ابو ظہبی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر قطاریں مختصر رکھنے اور سماجی فاصلے کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کے لیے مصنوعی ذہانت تجربہ کیا جا رہا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق یہ ’سمارٹ ٹریول‘ سسٹم ’کنورجنٹ اے آئی‘ کے اشتراک سے تیار کیا گیا ہے۔
دنیا بھر میں ایئرپورٹس اور ایئرلائنز فضائی سفر پر مسافروں کی بحالی کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔
فضائی سفر کورونا وائرس کی وبا سے بری طرح متاثر ہوا ہے۔ اب تک کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے 14 لاکھ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
تجربے کے ایک حصے کے طور پر اتحاد ایئرلائن کے ساتھ سفر کرنے والے منتخب مسافروں کو ابوظہبی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچنے کے لیے آگاہ کیا جائے گا۔
اس نئے نظام سے نہ صرف ایئرپورٹ پر رش کم ہوگا بلکہ سماجی فاصلہ بھی رکھا جائے گا اور قطاریں بھی چھوٹی ہوں گی۔
ابو ظہبی ایئرپورٹ کے چیف انفارمیشن افسر جان بارٹن نے بتایا کہ ایئرپورٹ پر قطاروں کو کم سے کم کرنا مسافروں کی صحت کے تحفظ کے لیے ضروری ہے اور اس سے آپریشنز میں بہتری آئے گی۔

ابو ظہبی ایئرپورٹ پر رش کو کم کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا جائے گا (فائل فوٹو: اے ایف پی)

ایئرپورٹس پر پہلے ہی سے نئی ٹیکنالوجی کا استعمال شروع ہوا ہے۔ مسافروں کو سہولت دینے اور جلد فارغ کرنے کے لیے بائیو میٹرک سے لے کر باڈی سکینر تک استعمال ہو رہے ہیں۔
فوسٹر اینڈ پارٹنر کمپنی کے ایک سنیئر رکن آنٹوئنیٹ ناسو پاؤلوس ایریکسن کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی نہ صرف صحت اور حفاظت بلکہ ایئرپورٹس پر مسافروں کے لیے ضروری ہوگی۔
مشرق وسطیٰ کا ہوابازی کا شعبہ خاص طور پر کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے متاثر ہوا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی مسافروں کی صحت کے لیے بھی ضروری ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)

مشرق وسطیٰ کے ایئرپورٹس کو مرکزی حیثت حاصل ہے۔ ان ایئرپورٹس کا انحصار ڈومیسٹک کی بجائے بین الاقوامی روٹس پر زیادہ ہے۔
انٹرنیشنل ایئرپورٹ ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ستمبر کے 2020 کے ڈیٹا کے مطابق رواں برس کے شروع میں مسافروں کی ٹریفک کا لیول 88 فیصد سے زیادہ نیچے ہوا ہے۔
مسافروں کا لوڈ 36.5 فیصد رہا جو کسی بھی دوسرے خطے سے کم تھا۔

شیئر: