رمضان میں نجی شعبے کےلیے ڈیوٹی ٹائمنگ کیا ہوں گے؟
’ملازمین پر لازم ہے کہ وہ ایس او پیز کا خیال رکھیں، مصافحہ سے اجتناب کریں اور سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت ہیومن ریسورسز نے کہا ہے کہ رمضان کے دوران نجی شعبے میں ڈیوٹی اوقات 6 گھنٹے ہوں گے۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’تمام شعبوں میں ڈیوٹی کے دوران حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جائے گا‘۔
’تمام ملازمین پر لازم ہے کہ وہ ایس او پیز کا خاص خیال رکھیں، مصافحہ سے اجتناب کریں اور سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں‘۔
قبل ازیں وزارت نے سرکاری شعبے میں رمضان کے دوران 5 گھنٹے ڈیوٹی اوقات کا تعین کیا تھا۔
سرکاری محکمے صبح 10 بجے سے دوپہر 3 بجے تک کھلے رہیں گے۔