Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سائبر سیکیورٹی کا واٹس ایپ میں خامی پر انتباہ

ہیکرز اس خامی سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں- (فوٹو اخبار 24)
سائبر سیکیورٹی  کے قومی مرکز نے واٹس ایپ میں خامی کے خطرات کے بارے میں ہائی الرٹ جاری کردیا-
سبق ویب سائٹ کے مطابق سائبر سیکیورٹی کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ واٹس ایپ نے (واٹس ایپ فار اینڈرائڈ، واٹس ایپ بزنس فار اینڈرائڈ اور واٹس ایپ بزنس فار آئی او ایس) میں خلل دور کرنے کے لیے جو اپ ڈیٹ کی ہے  وہ بے حد خطرناک ہے-
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ خطرے کا گراف بہت بڑھا ہوا ہے- تمام شعبوں کو خطرات لاحق ہیں ہیکر خلل سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں اور ’آؤٹ آف باونڈز رائٹ‘ میں ترمیم کرسکتا ہے جبکہ ہیکر حساس معلومات حاصل کرسکتا ہے-
قومی مرکز نے متاثرہ ایڈیشنوں کو اپ ڈیٹ کرنے کی سفارش کی ہے- قومی مرکز نے واٹس ایپ ایڈوائزری 2021 میں اس کی وضاحت جاری کی ہے- قومی مرکز نے کہا ہے کہ اپ ڈیٹ کا طریقہ یہ ہے کہ ایپ سٹور جاکر واٹس ایپ سرچ کیا جائے اور پھر اپ ڈیٹ کو پش کیا جائے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: