Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رابغ پاورسٹیشن میں آگ حادثاتی طور پر لگی: سعودی بجلی کمپنی

رابغ پاور سٹیشن کی سروس متاثر نہیں ہوئی- (فوٹو عاجل)
سعودی بجلی کمپنی نے کہا ہے کہ رابغ  پاور سٹیشن کے فیول ٹینک میں معمولی سے رساؤ پر آگ لگ لگی ہے۔
الاخباریہ، سبق کے مطابق سعودی بجلی کمپنی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ میں کہا کہ’ رابغ کے پاور سٹیشن کے فیول ٹینک میں رساؤ کے نتیجے میں آگ حادثاتی طور پر لگی۔ اس میں کسی مجرمانہ  کارروائی کا کوئی عمل دخل نہیں ہے‘۔
سعودی بجلی کمپنی نے مزید کہا کہ ’پاور سٹیشن کی سروس متاثر نہیں ہوئی جبکہ آگ بجھانے کی کارروائی جاری ہے‘۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: