کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مقررہ حفاظتی اقدامات اور سینما گھروں میں نشستوں کی تعداد کم کیے جانے کے باوجود زیادہ ٹکٹ فروخت ہوئے۔‘
العربیہ نیٹ کے مطابق وزارت ثقافت کا کہنا ہے کہ ’یہ اعدادوشمار سمعی و بصری ابلاغ کے سرکاری ادارے نے جاری کیے ہیں۔‘
2019 کے دوران سینما کے ٹکٹ 40 لاکھ کے لگ بھگ فروخت ہوئے تھے۔ 2020 میں سنیما ٹکٹ کی فروخت کا نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔
وزارت ثقافت کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ’2020 کے دوران ریاض، جدہ اور دمام میں سینما گھروں کی تعداد میں اضافہ ہوا اور دیگر شہروں میں نئے سینما گھر کھولے گئے۔ 2019 میں سینما گھروں کی تعداد 12 تھی جو 2020 میں بڑھ کر 33 تک پہنچی۔‘
رپورٹ میں بتایا گیا کہ سب سے زیادہ سینما کے ٹکٹ دارالحکومت ریاض میں فروخت ہوئے، جن کی تعداد 3.4 ملین ریکارڈ کی گئی۔ جدہ 2.1 ملین کے ساتھ دوسرے، دمام پانچ لاکھ 43 ہزار کے ساتھ تیسرے، الظہران ایک لاکھ 86 ہزار کے ساتھ چوتھے اور الہفوف ایک لاکھ 30 ہزار کے ساتھ پانچویں ویں نمبر پر رہے۔‘
اسی طرح سنیما ٹکٹوں کی فروخت کے لحاظ سے جازان چھٹے، الجبیل ساتویں، تبوک آٹھویں اور ابہا نویں نمبر پر رہے۔