ابوظبی میں سنیما تیس فیصد گنجائش کے ساتھ دوبارہ کھلیں گے
وائرس کے متاثرین کی تعداد چار لاکھ پانچ ہزار277 ہوگئی ہے۔(فوٹو اے ایف پی)
متحدہ عرب امارات کی ریاست ابو ظبی میں کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے مقرر احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے تیس فیصد گنجائش کے ساتھ سنیما دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی’ وام ‘ کے مطابق ابوظبی کی ایمرجنسی، کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی نے فروری میں سنیما بند کرنے کی منظوری دی تھی۔
علاوہ ازیں دبئی کے حکام نے کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے کافی شاپس میں بچوں کی بوتلوں میں مشروبات دینے پر پابندی عائد کی ہے۔
امارات میں اس سال کے آغاز سے کورونا کے نئے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ اس کی بڑی وجہ تعطیلات کے دوران بڑی تعداد میں سیاحوں کی آمد ورفت ہے۔
یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات میں وائرس کے مجموعی متاثرین کی تعداد چار لاکھ پانچ ہزار277 ہوگئی ہے۔
پچھلے چوبایس گھنٹے کے دوران جدید تشخیصی آلات کی مدد سے کورونا کے مزید دو لاکھ 42 ہزار 742 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔