پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ٹی20 سیریز کے پہلے میچ میں چار وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
پاکستان نے محمد رضوان کی بہترین بیٹنگ کی بدولت 189 رنز کے ہدف کا کامیاب تعاقب کیا۔
محمد رضوان نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے 74 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کو پہلا بڑا نقصان بابر اعظم کے آؤٹ ہونے سے ہوا۔ انہوں نے 14 رنز بنائے جس کے بعد وہ ہینڈرکس کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
ان کے بعد حیدر علی اور محمد نواز کو بھی ہینڈرکس نے آؤٹ کیا۔
مزید پڑھیں
-
پاکستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف آخری بال پر فتحNode ID: 553866
-
جنوبی افریقہ کو 28 رنز سے شکست، سیریز 1-2 سے پاکستان کے نامNode ID: 555196
فخر زمان نے اچھا آغاز کیا لیکن وہ 27 رنز بنانے کے بعد تبریز شمسی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ محمد حفیظ خاص کارکردگی نہ دکھا سکے اور 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
فہیم اشرف نے رضوان کا ساتھ دیا لیکن وہ آخری اوور میں ہینڈرکس کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔
جنوبی افریقہ کے اوپنرز نے میچ کا آغاز جارحانہ انداز سے کیا لیکن جلد ہی یانیمن ملان محمد نواز کا شکار بنے اور ان کے بعد آنے والے بلے باز ویہان لوبے کو حسن علی نے پویلین لوٹنے پر مجبور کر دیا۔
ایڈن مارکرم نے اچھا کھیل پیش کرتے ہوئے 51 رنز بنائے، تاہم وہ محمد نواز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ کپتان ہینرک کلاسن نے بھی نصف سینچری بنائی جس کے بعد حسن علی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
وین بلجوئن نے 34 رنز بنائے جس کے بعد وہ شاہین آفریدی کی گیند پر ڈھیر ہوئے۔ ان کے بعد جلد ہی جارج بھی حارث رؤف کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔
جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی تھی۔
سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 28 رنز سے شکست دی تھی۔
پاکستان نے 2013-14 کے دورے میں فتح کے بعد پہلی دفعہ جنوبی افریقہ کی سرزمین پر ون ڈے سیریز جیتی تھی۔
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 321 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں پروٹیز کی پوری ٹیم 292 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
جوہانسبرگ میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں فخر زمان کی 193 رنز کی اننگز کے باوجود میزبان ٹیم نے 17 رنز سے کامیابی حاصل کر کے سیریز برابر کردی تھی۔
Wihan Lubbe, Sisanda Magala and Lizaad Williams all make their international debuts for South Africa.
Pakistan list Mohammad Rizwan and Babar Azam to open, with Fakhar Zaman at No. 3. https://t.co/gZ74gPSduL | #SAvPAK pic.twitter.com/XK5o8RiN6f
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) April 10, 2021