پاکستان نے تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے آخری میچ میں جنوبی افریقہ کو 28 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے 2013-14 کے دورے میں فتح کے بعد پہلی دفعہ جنوبی افریقہ کی سرزمین پر ون ڈے سیریز جیتی ہے۔
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 321 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں پروٹیز کی پوری ٹیم 292 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
مزید پڑھیں
-
پاکستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف آخری بال پر فتحNode ID: 553866
جنوبی افریقہ کے پہلے آؤٹ ہونے والی کھلاڑی ایڈن مارکرم تھے وہ 18 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے جانے من ملان کے ساتھ 54 رنز کی شراکت داری قائم کی۔
اس کے بعد ون ڈاؤن آنے والے جے جے سمٹس بھی کچھ خاص کارکردگی نی دکھا نہ سکے اور 17 رنز بنا کر عثمان قادر کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔
چوتھے نمبر آنے والے پروٹیز کپتان ٹیمبا باووما نے جانے من مالن کے ساتھ سکور کو آگے بڑھایا اور دونوں کے درمیان 50 رنز کی شراکت داری بنی لیکن محمد نواز نے 24 ویں اوور کی دوسری گیند پر پہلے مالن اور پانچویں گیند پر باووما کو آؤٹ کر دیا۔
محمد نواز کی جانب سے شاندار بولنگ کا سلسلہ جاری رہا، انہوں نے ہینرچ کلاسن کو چار سکور پر ایل بی ڈبلیو کر دیا۔
اس کے بعد کائیل ویرائین اور اینڈیل فیلکووائیو نے ٹیم کی ڈوبتی ناؤ کو سہارا دیا۔ دونوں کے درمیان 108 رنز کی شراکت داری ہوئی، جس کے بعد ویرائین 62 رنز بنا کر حارث رؤف کا شکار بنے۔ اس کے بعد حسن علی نے فیلکووایو کو بھی آؤٹ کر دیا۔ انہوں نے 54 رنز بنائے۔
جنوبی افریقہ کے آٹھویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بیئورن ہینڈرکس تھے، انہیں حارث رؤف نے آؤٹ کیا۔ آخری دو وکٹیں شاہین شاہ آفریدی کے نام رہیں، انہوں نے کیشو مہاراج اور ڈیرن ڈوپاولن کو بولڈ کیا۔
پاکستان کی طرف سے محمد نواز اور شاہین شاہ آفریدی نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جبکہ دو وکٹیں حارث رؤف نے حاصل کیں۔
اس سے قبل پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 320 رنز بنائے۔ بابر اعظم آخری گیند پر چھکا لگانے کی کوشش میں باؤنڈری پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے 94 رنز سکور کیے۔
حسن علی 32 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی پہلی وکٹ 112 اور دوسری 206 پر گری جس کے بعد کپتان بابر اعظم نے ایک اینڈ سنبھالے رکھا۔ اس دوران محمد رضوان دو رنز، سرفراز احمد 13، فہیم اشرف ایک اور محمد نواز چار رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
پہلے کھلاڑی امام الحق 57 رنز بنا کر کشیو مہاراج کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ فخر زمان سینچری بنانے کے بعد پویلین لوٹے۔
جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
سرفراز احمد کی اس میچ سے 15 ماہ بعد ون ڈے کرکٹ میں واپسی ہوئی۔ سیریز کے فیصلہ کن میچ میں محمد نواز اور حسن علی کو بھی شامل کیا گیا۔
پاکستان کے سابق مایہ ناز لیگ سپنر عبدالقادر کے صاحبزادے لیگ سپنر عثمان قادر نے اس ون ڈے سے اپنا ڈیبیو کیا۔
جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کوک، ڈیوڈ ملر، اینرچ نوکیا، کگیسو ربادا اور لنگی نگیدی انڈین پریمیئر لیگ میں شرکت کے لیے انڈیا روانہ ہو چکے ہیں اور ٹی20 سیریز میں بھی یہ کھلاڑی شامل نہیں ہوں گے جبکہ انجری کے باعث راسی وان ڈر ڈسن بھی میچ میں شریک نہیں ہو سکیں۔
دوسرے ون ڈے میچ کا احوال
جوہانسبرگ میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں فخر زمان کی 193 رنز کی اننگز کے باوجود میزبان ٹیم نے 17 رنز سے کامیابی حاصل کر کے سیریز برابر کردی تھی۔
فخر زمان نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 12 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے اپنی سینچری مکمل کی۔ انہوں نے مجموعی طور پر 193 رنز سکور کیے۔
پاکستان کو اننگز کے آغاز میں ہی اس وقت نقصان ہوا جب امام الحق پانچ رنز پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ کپتان بابر اعظم بھی 31 رنز بنا کر اینرچ نورتجے کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔
Legspinner Usman Qadir is making his debut for Pakistan in the deciding ODI
Who's winning this series?https://t.co/jCG1uxr19J #SAvPAK pic.twitter.com/FVNyfgdlZq
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) April 7, 2021