سعودی عرب میں سولر پاور پلانٹ کے لیے انڈین کمپنی سے معاہدہ
سعودی عرب میں سولر پاور پلانٹ کے لیے انڈین کمپنی سے معاہدہ
ہفتہ 10 اپریل 2021 21:50
اس علاقے میں 1.5گیگا واٹ کے شمسی ماڈلز کی گنجائش موجود ہے۔(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں سدیر سولر پاور پروجیکٹ کی تعمیر کے لیے انڈیا کی کمپنی لارسن اینڈ ٹوبرو (ایل اینڈ ٹی) نے معاہدہ کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ایل اینڈ ٹی کے پاور ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن بزنس کے ممبئی میں صدر دفتر کے ذرائع نے ریاض میں لگائے جانے والے اس پلانٹ کے لئے انجینئرنگ، خریداری اور تعمیراتی معاہدہ حاصل کیا ہے۔
اس معاہدے کے تحت توانائی حاصل کرنے کی گنجائش 1.5 گیگا واٹ ہے جو کہ گنجائش کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا پاور پلانٹ بھی ہے۔
لارسن اینڈ ٹوبرو کمپنی کی جانب سے جاری کئے جانے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاض ریجن میں جس پروجیکٹ پر کام کیا جا رہا ہے اس میں 30.8 مربع کلومیٹر اراضی دستیاب ہے۔
اس سارے علاقے میں 1.5گیگا واٹ کے شمسی ماڈلز نصب کرنے کے لیے گنجائش موجود ہے۔
قابل تجدید توانائی میں سرمایہ کاری کے لئے شمسی توانائی کا یہ پلانٹ سعودی عرب میں پبلک انویسٹمنٹ فنڈ( پی آئی ایف) کی جانب سے لگایا جانے والا منصوبہ ہے۔
پبلک انویسٹمنٹ فنڈ اپنے منصوبوں میں58.7 گیگا واٹ توانائی حاصل کرنے کے منصوبوں میں 70 فیصد ہدف بھی حاصل کر رہا ہے۔