Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الفیصل یونیورسٹی نے شمسی توانائی سے چلنے والی کار تیار کرلی 

کار کی تیاری میں کئی برس لگے (فوٹو، ایس پی اے)
سعودی عرب میں کنگ فیصل یونیورسٹی کی فیکلٹی آف انجینیئرنگ نے شمسی توانائی سے چلنے والی کار تیار کی ہے۔ یہ کام بوئنگ کمپنی کی شراکت سے انجام دیا گیا ہے۔  
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق یونیورسٹی کے سربراہ ڈاکٹر محمد آل ھیازع نے بتایا کہ  فیکلٹی آف انجینیئرنگ کے طلبہ اس کار کی تیاری میں کئی برس سے لگے ہوئے ہیں۔ یونیورسٹی نے انہیں سہولتیں فراہم کیں اور متعدد اداروں کی شراکت حاصل کی۔ 
آل ھیازع نے بتایا کہ یونیورسٹی طلبہ  کو اپنی شخصیت کے بنانے، سنوارنے میں مدد دیتی ہے اور پروجیکٹس تیار کرنے میں تعاون دیتی ہے۔ 
فیکلٹی آف انجینیئرنگ میں پروجیکٹ کے انچارج ڈاکٹر احمد عطیفی نے کہا کہ اکیڈمک سطح پر پروجیکٹ کی شروعات 2015 اور  2016 میں ہوئی تھی۔ یونیورسٹی کا سائنس ریسرچ سینٹر تعاون کررہا تھا۔ یہ کار 2500 کلو میٹر کا فاصلہ 80 کلو میٹرفی گھنٹے کی رفتار سے طے کرسکتی ہے۔۔ 
عطیفی نے بتایا کہ گاڑی کی تیاری میں استعمال ہونے والا مواد بہت سوچ سمجھ کر استعمال کیا گیا۔ طلبہ نے مکینک، الیکٹرانک اور ٹیکنالوجی آلات پر اپنی سوچ اور اپنی ریسرچ کے  مطابق کام کیا۔ یہ کار 2022 کے دوران جنوبی افریقہ میں ہونے والے میراتھن میں شامل ہوگی۔ 
کنگ فیصل یونیورسٹی کی ٹیم میں حبیب فاروق کی قیادت میں کار کے ڈیزائنِ، تیاری، آپریشن کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر بوئنگ کمپنی کے نمائندے بھی موجود تھے۔

شیئر: