Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز کا شیڈول جاری، پہلا میچ یکم جون کو

پی سی بی کے مطابق ٹریننگ سیشنز کے بعد یکم جون سے ایونٹ شروع ہوجائے گا (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق یکم جون 2021 سے مقابلوں کا آغاز ہو جائے گا اور ایونٹ کا فائنل 20 جون کو ہوگا۔
اتوار کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ٹیمیں 22 مئی سے 7 دن کا قرنطینہ کریں گی اور 29 مئی سے تین دن تک پریکٹس سیشنز ہوں گے۔
بیان کے مطابق ایونٹ کے تمام شرکاء کے لیے 22 مئی سےایک ہی ہوٹل میں قرنطینہ کی 7 روزہ مدت کا آغاز کیا جائے گا۔
بعدازاں تین روزہ ٹریننگ سیشنز کے بعد یکم جون سے ایونٹ شروع ہوجائے گا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 20 جون کو کھیلا جائے گا۔
ٹورنامنٹ کے بقیہ 20 میچز کا نیا شیڈول مندرجہ ذیل ہے:
یکم جون: لاہور قلندرز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ (نائٹ)
2 جون: ملتان سلطانز بمقابلہ کراچی کنگز (نائٹ)
3 جون: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز (نائٹ)
4 جون: پشاور زلمی بمقابلہ لاہور قلندرز (نائٹ)
5 جون: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز (ڈے)،
 ملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز (نائٹ)
6 جون: پشاور زلمی بمقابلہ کراچی کنگز (نائٹ)
7 جون: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ لاہور قلندرز (نائٹ)

پی سی بی کے مطابق پاکستان سپر لیگ 6 کا فائنل 20 ہوگا (فوٹو: اے ایف پی)

8 جون: ملتان سلطانز بمقابلہ پشاور زلمی (نائٹ)
9 جون: اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز (نائٹ)
10 جون: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ کراچی کنگز (نائٹ)
11 جون: ملتان سلطانز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ (نائٹ)
12 جون: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ پشاور زلمی (ڈے)
 کراچی کنگز بمقابلہ لاہور قلندرز (نائٹ)
13 جون: اسلام آباد یونائٹڈ بمقابلہ پشاور زلمی (نائٹ)
14 جون: ملتان سلطانز بمقابلہ لاہور قلندرز (نائٹ)
16 جون: کوالیفائر(1 بمقابلہ 2) (نائٹ)
17 جون: ایلیمینیٹر1(3 بمقابلہ4) (نائٹ)
18 جون: ایلیمینیٹر 2 (کوالیفائر ہارنے والی ٹیم بمقابلہ ایلیمینٹر 1 کی فاتح ٹیم) (نائٹ)
20 جون: فائنل (نائٹ)
پاکستان کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف گورنرز (بی او جی) کا 62 واں اجلاس سنیچر 10 اپریل کو ورچوئل سیشن کے ذریعے منعقد ہوا۔

پی سی بی بقیہ میچز  پی ایس ایل 2021 کے بقیہ میچزکا انعقاد ایک محفوظ ماحول میں کرنا چاہتا ہے (فوٹو: اے ایف پی)

اجلاس کے بعد پی سی بی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بی او جی کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 کے بائیو سیکیور پروٹوکولز اور ضمنی قوانین کے جائزے کے لیے چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی ہدایت پر تشکیل کردہ دو رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ پر مبنی ایک پریزنٹیشن پیش کی گئی۔
بی او جی نے رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد رپورٹ میں سامنے آنے والی خامیوں پر مایوسی ظاہر کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ اس میں بہتری کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں۔
 بی او جی نے مربوط اور سخت پروٹوکولز کے نفاذ سمیت فیکٹ فائنڈنگ پینل کی جانب سے پیش کردہ تمام تجاویز کی تائید کی ہے، جس میں شرکاء کی صحت اور حفاظت کے پیش نظرمقررہ کورونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے تمام افراد کےخلاف زیرو ٹولیرنس پالیسی اپنانا بھی شامل ہے۔
بی او جی کو آگاہ کیا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 کے بقیہ میچزکا انعقاد ایک محفوظ ماحول میں کرنا چاہتا ہے۔

شیئر: