Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سعودی عرب میں نئے کورونا کیسز میں غیرمعمولی حد تک اضافہ‘

نئے کیسز میں اضافے کا بڑا سبب حد سے زیادہ بھیڑ بھاڑ ہے۔(فوٹو سبق) 
سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے کہا ہے کہ ’ان دنوں کورونا وائرس کے نئے مصدقہ کیسز میں اضافے کا بڑا سبب معاشرے میں حد سے زیادہ بھیڑ بھاڑ ہے‘۔  
 سبق اور عاجل کے مطابق ڈاکٹر العبد العالی نے اتوار کو نئے کورونا وائرس کی تازہ صورتحال کے حوالے سے پریس کانفرنس میں کہا کہ ’نئے مصدقہ کیسز میں غیرمعمولی حد تک اضافہ ہورہا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ’ کورونا وبا کے شروع میں جس قدر بھیڑ بھاڑ تھی اس سے کہیں زیادہ ان دنوں بھیڑ بھاڑ کے واقعات ریکارڈ پر آرہے ہیں۔ اس حوالے سے اعدادوشمار تشویشناک ہیں‘۔ 
وزارت صحت کے ترجمان نے ہدایت کی کہ ’سب لوگ رمضان میں سرگرمیوں کو کنٹرول کریں اور کورونا ایس او پیز کی سختی سے پابندی کریں‘۔ 
یاد رہے کہ وزارت صحت نے اتوار کو بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کے 799 مصدقہ کیسز ریکارڈ پر آئے ہیں جن سے متاثرین کی تعداد  تین لاکھ 98 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔

شیئر: