Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے 878 نئے مریض، ایکٹیو کیسز 8 ہزار سے بڑھ گئے

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 10 مریض چل بسے(فائل فوٹو روئٹرز)
سعودی عرب میں سنییچر کو کورونا کے نئے کیسز 800 سے زیادہ سامنے آئے ہیں اور ایکٹیو کیسز 8 ہزار سے بڑھ گئے ہیں۔
یاد رہے کہ مملکت میں کورونا کے یومیہ نئے کیسز سو سے بھی کم آ رہے تھے۔ سات ماہ بعد اب نئے کیسز دوبارہ بڑھ رہے ہیں۔
سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ ’ سنیچر کو گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 878 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 578 افراد وائرس سے صحت یاب بھی ہوئے۔‘
وزرات صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 10 مریض چل بسے، جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد چھ  ہزار 747 ہو گئی ہے۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 8 ہزار 113 ہو گئی ہے، جن میں سے 914 مریضوں کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ’سب سے زیادہ مریض ریاض ریجن میں سامنے آئے، جن کی تعداد 410 ہے جبکہ مکہ ریجن میں 149 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔‘

اب تک تین لاکھ 97 ہزار 636 افراد میں کورونا کی تصدیق ہو چکی ہے(فوٹو ایس پی اے)

شرقیہ ریجن میں 141 حائل ریجن میں30، عسیر ریجن میں 26، مدینہ ریجن میں 24، جازان  ریجن میں 23، تبوک ریجن میں 22، القصیم ریجن میں 19، الجوف ریجن میں 9،  نجران ریجن میں 8، الحدود الشمالیہ میں 8 جبکہ الباحہ ریجن میں 7 مریض سامنے آئے ہیں۔
اب تک تین لاکھ 97 ہزار 636 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے تین لاکھ 82 ہزار 776 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
   وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’کورونا سے بچاؤ کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے، جن میں سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے۔‘

شیئر: