سعودی حکام نے کہا ہے کہ حالیہ 2سالوں میں سعودی عرب میں گداگروں کی تعداد میں اضافہ ہواہے اور ان میں سے 95 فیصد گداگر زیادہ تر معمر افراد اور بچے ہوتے ہیں جبکہ زیادہ تر خواتین گداگر عربی بول کر خود کو سعودی شہری ظاہر کرتی ہیں تاکہ کسی شہری کو ان کے سعودی عرب میں غیرقانونی قیام کا بھی پتہ نہ چلے ۔ مشرقی ریجن کے اعلیٰ حکومتی عہدیدار نے بتایا کہ گداگری کے دوران پکڑی جانے والی خواتین میں سے 25 فی صد کی عمریں 15 سے لے کر 45 سال ہوتی ہیں جبکہ بچوں کی عمریں 6 سے 10 سال ہوتی ہیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تارکین وطن گداگروں کے معمر افراد کی عمریں 50 سے لے کر 70 سال تک ہوتی ہیں ۔